سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کراچی پورٹ کو ملیر ایکسپریس وے کے ساتھ ملانے اور برآمد سامان کی آمد و رفت کو سہل بنانے کے لیے رِنگ روڑ کے قیام کا اعلان شہریوں اور صنعتکاروں میں ایک نئی توقع اور امید کا باعث بنا ہے۔ متوقع ہے کہ یہ منصوبہ کراچی کے نقل و حمل کے نظام میں انقلاب لائے گا۔ لیکن اس سے کون کون سے رہائشی علاقے فائدہ اُٹھائیں گے؟