عموماً یہ حساب کرنا مشکل ہوتا ہے کہ AC کے لیے بغیر بیٹری کے کتنی پلیٹیں درکار ہوں گی. چلیں آج اس مسئلے کو ھل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مگر یاد رہے
سولر پلیٹیں صرف اس وقت اپنے اوپر
لکھے ہوئے واٹ پیدا کرتی ہیں جب
1) ان پر شعائیں بالکل عمودی پڑیں ۔۔ جو صرف دوپہر کے وقت ہوتا ہے کچھ دیر کے لیے
کسی خاص وقت معلوم کرنا ہو کہ پینل کتنے واٹ پیدا کرے گا تو اس کے لیے درج ذیل فارمولا ہو گا
P = W x Sinθ
جب کہ P پاور ہے جو پینل پیدا کرے گا
اور W وہ پاور ہے جو پینل پر لکھی ہے
اور θ وہ زاویہ ہیے جس پر سورج کی شعاعیں اس وقت پینل پر پڑ رہی ہیں
2) فضائ آلودگی ، بہت ہلکے سے بادلوں کا ہونا بھی بجلی کی پروڈکشن کو کم کر دیتا ہے
3) تیسری چیز سولر پینل کا سورج کی شعاعوں سے گرم ہو کر پروڈکشن کم کرنا ہے ۔۔50 ڈگری C سے اوپر جا کر پروڈکشن کم ہو جاتی ہے
4) چوتھی وجہ پینل کا ہر وقت صاف رکھنا ناممکن ہوتا ہے جو پروڈکشن کم کرنے کا باعث ہوتا ہے
5) پانچویں وجہ یہ ہیے کہ سولر پینل جوں جوں پرانا ہوتا جاتا اپنی پروڈکشن کم کرتا جاتا ہے ایوریج پروڈکشن 1٪ کم ہوتی ہے ہر سال
ان وجوہات کی بنا پر سولر پینل گرمیوں میں بھی اپنے اوپر لکھی پاور کا ٪80 ہی پیدا کر پاتے ہیں۔یاد رہے کہ اگر بادل زیادہ ہیں تو پھر پاور کی پروڈکشن ٪80 سے بھی کم ہو گی ۔اس لیے جو کیلکولیشن دی ہے وہ صرف بہت معمولی سے بادلوں کے ساتھ ہے جس میں سورج نظر آتا رہتا ہے.